مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 310.61 GBP/PKR 366.29 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,795 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 310.61 GBP/PKR 366.29 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,795
قومی

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو، مکہ دفاعی اتحاد کے تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال

📅 اتوار، 06 ستمبر 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو، مکہ دفاعی اتحاد کے تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو، مکہ دفاعی اتحاد کے تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔6ستمبر: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی استنبول میں میزبانی کرنے پرترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور مکہ دفاعی اتحاد کے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادل خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں