آزاد کشمیر کابینہ کے 8 وزراء کو محکمے الاٹ، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر کابینہ کے 8 وزراء کو محکمے الاٹ، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
مظفرآباد، 5 ستمبر: آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ کے 8 ارکان کو مختلف محکموں کے قلمدان تفویض کر دیے ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ کابینہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سردار میر اکبر خان کو وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ اور باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، وقار احمد نور کو وزیر جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز جبکہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کو وزیر صحت عامہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
اظہر صادق کو وزیر ہائر ایجوکیشن، ثاقب مجید راجہ کو وزیر توانائی و آبی وسائل، محمد ریاست خان کو وزیر مال و بحالیات اور عمیر نعیم کو وزیر ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح عبدالرحمان کو وزیر سیاحت، صنعت، محنت و معدنی وسائل کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن آزاد کشمیر حکومت کے قواعد و ضوابط کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ محکموں کی الاٹمنٹ کے بعد متعلقہ وزراء نے اپنے اپنے محکموں کا چارج سنبھال لیا ہے اور انتظامی و عوامی امور کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔

— Start of Image OCR: 1001006786.jpg — یہ اس نوٹیفکیشن میں موجود متن کا مکمل اردو نقل ہے:
آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (شعبہ کابینہ) ۰۰۰

مظفر آباد مورخہ: 05 ستمبر 2026ء
نوٹیفکیشن

نمبر انتظامیہ /کس ر(62) 2026 /: جناب وزیر اعظم، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر قواعد کار (نظر ثانی شدہ) 1985ء، کے قاعدہ 3 ذیلی قاعدہ (4) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے درج ذیل وزرائے کرام کو بذیعہ محکمہ جات کے قلمدان (portfolios) تفویض کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے:۔
| نمبر شمار | اسماء گرامی وزراء کرام | محکمہ جات | | :— | :— | :— | | 1 | جناب سردار میر اکبر خان | وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ و باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی | | 2 | جناب وقار احمد نور | وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز | | 3 | جناب ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی | وزیر صحت عامہ | | 4 | جناب اظہر صادق | وزیر ہائیر ایجوکیشن | | 5 | جناب ثاقب مجید راجہ | وزیر توانائی و آبی وسائل | | 6 | جناب محمد ریاست خان | وزیر مال و بحالیات | | 7 | جناب عمیر نعیم | وزیر ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن | | 8 | جناب عبد الرحمان | وزیر سیاحت، صنعت، محنت و معدنی وسائل |

(دستخط) (اختیار احمد) سیکرٹری سروسز
نقل بالاحوالت:۔ 1۔ سیکرٹری صاحب برائے جناب صدر گرامی آزاد جموں و کشمیر۔ 2۔ پرنسپل سیکرٹری صاحب برائے جناب وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر۔ 3۔ جناب سپیکر / ڈپٹی سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی۔ 4۔ جملہ وزراء کرام، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر۔ 5۔ جناب سیکرٹری کابینہ ڈویژن، اسلام آباد۔ 6۔ جناب سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان، اسلام آباد۔ 7۔ جناب چیف سیکرٹری پنجاب/سندھ/خیبر پختونخوا/بلوچستان/گلگت بلتستان۔ 8۔ پرنسپل سٹاف آفیسر صاحب برائے جناب چیف سیکرٹری /سیکرٹری کابینہ۔ 9۔ جناب چیف الیکشن کمیشن، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر۔ 10۔ جناب ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل)۔ 11۔ جناب سیکرٹری بورڈ آف ریونیو۔ 12۔ جناب ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)۔ 13۔ جناب سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن و پارلیمنٹ۔ 14۔ جملہ سیکرٹری صاحبان حکومت۔ 15۔ جناب انسپکٹر جنرل پولیس۔ 16۔ جناب ناظم اعلیٰ حسابات آزاد جموں و کشمیر۔ 17۔ جملہ سربراہان منسلک محکمہ جات / سرکاری ادارہ جات / کارپوریشن ہا۔ 18۔ کمشنر صاحبان مظفر آباد / میر پور / پونچھ ڈویژن۔ 19۔ نام صاحب تعلقات عامہ۔ 20۔ ڈپٹی کمشنر صاحبانِ اضلاع۔ 21۔ ایس ایس پی / ایس پی صاحبان اضلاع۔ 22۔ کنٹرولر صاحب سرکاری چھاپہ خانہ مظفر آباد برائے اشاعت ذریعہ سرکاری گزٹ۔ 23۔ ماسٹر فائل۔
(دستخط) ڈپٹی سیکرٹری سروسز (کابینہ) 05/09/26 — End of Image OCR: 1001006786.jpg —
