مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 23°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,061 PKR Bitcoin $79,992 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,061 PKR Bitcoin $79,992
قومی

سعودی وزیر عبدالرحمٰن الفضلی کے دورہ سے زرعی و تجارتی تعاون کو فروغ ملے گا، شاہد عمران

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
سعودی وزیر عبدالرحمٰن الفضلی کے دورہ سے زرعی و تجارتی تعاون کو فروغ ملے گا، شاہد عمران
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سعودی وزیر عبدالرحمٰن الفضلی کے دورہ سے زرعی و تجارتی تعاون کو فروغ ملے گا، شاہد عمران

لاہور: سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت عبدالرحمٰن الفضلی کے دورہ پاکستان سے پاک سعودی اقتصادی تعلقات، بالخصوص زرعی تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور مشترکہ منصوبوں میں نئی پیش رفت ہو گی ایف پی سی سی آئی کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے اتوار کو یہاں فوڈ ایکسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نجی شعبہ سعودی عرب کے ساتھ زرعی اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے اور سعودی مارکیٹ میں پاکستانی زرعی و غذائی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد کوآرڈینیٹر وفاقی محتسب برائے ٹیکس سیف الرحمٰن کی قیادت میں ریاض کا دورہ کر رہا ہے، جہاں سعودی ہم منصبوں سے غذائی ضروریات اور برآمدی مواقع پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ شاہد عمران نے کہا کہ سعودی وزیر کا دورہ پاک سعودی ایگریکلچر انویسٹمنٹ فنڈ کا قیام دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جبکہ نجی شعبے کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں سے تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ ملے گا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں