مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,792 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,792
قومی

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی کویتی السایر گروپ کے سربراہ سے ملاقات

📅 بدھ، 26 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی کویتی السایر گروپ کے سربراہ سے ملاقات
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی کویتی السایر گروپ کے سربراہ سے ملاقات

کابل: افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کویت کے معروف کاروباری ادارے السایر گروپ کے چیف ایگزیکٹو محمد ناصر محمد السایر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اریانا نیوز کے مطابق ملاقات میں افغانستان اور کویت کے باہمی تعلقات، موجودہ صورتحال، سکیورٹی، استحکام اور تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

امیر خان متقی نے افغانستان اور کویت کے تعلقات کو تاریخی اور مثبت قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں محمد ناصر محمد السایر نے افغانستان کے دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ السایر گروپ مستقبل میں افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی افغانستان سے تازہ اور خشک میوہ جات کویت سمیت دیگر عالمی منڈیوں تک برآمد کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے، مشترکہ مواقع سے فائدہ اٹھانے اور افغانستان میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں