مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,792 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,792
قومی

سعودی کابینہ کا آبنائے ہرمز، باب المندب اور دیگر اہم آبی گزرگاہیں محفوظ رکھنے پر زور

📅 بدھ، 26 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
سعودی کابینہ کا آبنائے ہرمز، باب المندب اور دیگر اہم آبی گزرگاہیں محفوظ رکھنے پر زور
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سعودی کابینہ کا آبنائے ہرمز، باب المندب اور دیگر اہم آبی گزرگاہیں محفوظ رکھنے پر زور

جدہ: سعودی عرب کی کابینہ نے آبنائے ہرمز، باب المندب اور دیگر اہم آبی گزرگاہوں کو کھلا، محفوظ اور ہر قسم کے خطرات سے پاک رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کردی۔

عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جدہ میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے اور جامع و پائیدار سفارتی حل کے لیے سعودی عرب کی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کابینہ نے سمندری آمدورفت کی آزادی کے تحفظ اور اہم بحری تجارتی راستوں کی سلامتی یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

کابینہ نے علاقائی تنازعات کے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کی سعودی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کے احترام پر زور دیا۔

اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ولی عہد کے حالیہ دورہ فرانس کے دوران مشترکہ صدارت میں ہونے والے سعودی فرانسیسی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے پہلے اجلاس کے نتائج کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

کونسل کے اجلاس میں دفاع، صحت، مصنوعی ذہانت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور تفریح سمیت مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ہونے والے سرمایہ کاری اجلاس میں اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 21 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا اعلان بھی کیا گیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں