مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,732 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,732
قومی

بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے روابط ضروری ہیں، صدر زرداری کی وزیر اعلی سے گفتگو

📅 بدھ، 19 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے روابط ضروری ہیں، صدر زرداری کی وزیر اعلی سے گفتگو
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے روابط ضروری ہیں، صدر زرداری کی وزیر اعلی سے گفتگو

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مؤثر روابط ضروری ہیں۔ بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدارہے،بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی،وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں