مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,552 PKR Bitcoin $79,985 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,552 PKR Bitcoin $79,985
قومی

حکومت کیش لیس معیشت کے قیام کیلئے پرعزم ہے، عطاء اللہ تارڑ

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
حکومت کیش لیس معیشت کے قیام کیلئے پرعزم ہے، عطاء اللہ تارڑ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت مالی شمولیت کے فروغ، شفافیت کو یقینی بنانے اور کیش لیس معیشت کے قیام کے لئے ٹیکنالوجی اور مالیاتی خدمات کے انضمام پر یقین رکھتی ہے۔ حکومت کا وژن شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آسان، قابل رسائی اور مربوط مالیاتی خدمات کی فراہمی ہے۔ زندگی، زونگ اور جے ایس بینک کا زیڈ والٹ اقدام اسی وژن کے تحت مالی شمولیت کو عام شہریوں تک وسعت دینے اور ٹیلی کام، ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ بینکنگ کو یکجا کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر خصوصی فوکس

پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں ”زندگی، زونگ اور جے ایس بینک“ کے باہمی اشتراک سے ”زیڈ والٹ“ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹیلی کام کمپنی زونگ کو مختلف شعبوں کے درمیان اشتراک اور باہمی تعاون کی عمدہ مثال قائم کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مالی شمولیت کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کے فروغ کے لئے نہ صرف اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے بلکہ ٹیکنالوجی کے انضمام اور کیش لیس معیشت کی جانب پیش رفت کے عمل کی خود قیادت کر رہے ہیں تاکہ شفافیت اور مالی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاکستان کو کیش لیس معیشت بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں مزید پیشرفت متوقع ہے۔

ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری امور میں شفافیت

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس کمیٹی کی صدارت خود اس لئے سنبھالی کہ وہ ٹیکنالوجی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دور میں پہلا آئی ٹی بورڈ قائم کیا جسے آج پنجاب آئی ٹی بورڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ کورونا کے دنوں میں جب ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت عام نہیں تھی، شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری شعبے میں پہلی ویڈیو کانفرنسنگ سروس متعارف کرائی تاکہ دور دراز علاقوں میں تعینات افسران کو اجلاسوں میں شرکت کے لئے سفر نہ کرنا پڑے۔ اس طرح کے ڈیجیٹل اقدامات ہی آج وزیراعظم کی شہریوں کیلئے جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی پر ہدایت کا نچوڑ ہیں۔

ٹیکنالوجی کا فروغ ملکی معیشت کی ضرورت

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا فلیگ شپ منصوبہ متعارف کرایا گیا تو اس پر تنقید ہوئی، لیکن کورونا وباء کے دوران اسی ٹیکنالوجی نے ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان زیڈ والٹ اقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے، کیونکہ یہ ایک بہترین اور شاندار شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنریشن زی کے موجودہ دور کے تناظر میں زیڈ والٹ ایک موزوں نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے دیگر شعبوں کے درمیان بھی ایسا ہی باہمی تعاون ضروری ہے، جس طرح پاک چین بزنس ٹو بزنس تعاون برآمدات بڑھانے کا ذریعہ ہے، ہارون نے حال ہی میں زور دیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جہاں بھی ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور مختلف صنعتوں کے اشتراک کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے کی کوشش ہوگی، حکومت پاکستان ان اقدامات کی بھرپور حمایت کرے گی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں