مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,790 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,790
قومی

علاقائی و اقتصادی انضمام اور برآمدات کے فروغ کے لیے ہمسایہ منڈیوں سے استفادہ کرنا ناگزیر ہے، افتخار علی ملک

📅 اتوار، 16 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
علاقائی و اقتصادی انضمام اور برآمدات کے فروغ کے لیے ہمسایہ منڈیوں سے استفادہ کرنا ناگزیر ہے، افتخار علی ملک
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

علاقائی و اقتصادی انضمام اور برآمدات کے فروغ کے لیے ہمسایہ منڈیوں سے استفادہ کرنا ناگزیر ہے، افتخار علی ملک

لاہور، 16 اگست: سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے ایشیائی ممالک بالخصوص ہمسایہ منڈیوں کے ساتھ علاقائی اقتصادی انضمام کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو تیار مصنوعات، زرعی اجناس، ادویات اور خدمات کی برآمدات کے لیے ان منڈیوں میں موجود وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کو صنعتی پالیسی کا اہم حصہ بنانا ہوگا، کیونکہ پاکستان درآمدات کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے مسلسل ترسیلات زر پر انحصار کر رہا ہے جبکہ برآمدات میں کمی ہو رہی ہے۔ پاکستان کو اپنی جغرافیائی حیثیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی سپلائی چینز کا حصہ بننا چاہیے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ حکومت کو علاقائی تجارتی پالیسی پر نظرثانی، مارکیٹ تک رسائی میں اضافے، تجارتی رکاوٹیں دور کرنے، سرحد پار رابطے بہتر بنانے اور اہم شعبوں میں برآمدی استعداد بڑھانے کو ترجیح دینا ہوگی۔ بیرونی شعبے کا پائیدار استحکام زیادہ برآمدی آمدن سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا کی کم ترین علاقائی طور پر مربوط معیشتوں میں شامل ہے۔ خطے کے 9 ممالک کو پاکستان کی تقریباً 4 ارب ڈالر کی برآمدات میں سے دو تہائی سے زیادہ چین کو جاتی ہیں، جبکہ مجموعی علاقائی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے سے پاکستان کی درآمدات کا تقریباً 98 فیصد چین سے آتا ہے، اس لیے علاقائی تجارت میں تنوع، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون اور برآمدات میں اضافے کے لیے مؤثر حکمت عملی ناگزیر ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں