مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,774 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,774
قومی

ٹاپ سٹی ون میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب

📅 جمعہ، 14 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
ٹاپ سٹی ون میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ٹاپ سٹی ون میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب

اسلام آباد/راولپنڈی: ٹاپ سٹی ون کی جانب سے جشن آزادی کی رنگارنگ تقریبات کے دوسرے روز 14 اگست کی صبح پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹاپ سٹی ون کی انتظامیہ، رہائشیوں، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ملک سے محبت، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی پرچم لہرانے سے ہوا، جس کے بعد ایور ریڈی سیکیورٹی کے چاق و چوبند دستے نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر شرکاء نے قومی پرچم کو سلامی دی اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب میں ٹاپ سٹی ون کے رہائشیوں خصوصاً خواتین اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی، جس سے جشن آزادی کی تقریب کی رونق میں مزید اضافہ ہوا۔ بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بچوں کے درمیان تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ بچوں نے خوبصورت انداز میں پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بھرپور سراہا۔

جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں بچوں کے لیے میجک شو اور پینٹنگ کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بچوں میں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے۔

ٹاپ سٹی ون کی انتظامیہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنور معیز خان کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی مثبت اور صحت مند سرگرمیاں بچوں اور خاندانوں کو قومی اقدار سے جوڑنے کے ساتھ معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹاپ سٹی ون مستقبل میں بھی قومی یکجہتی، معاشرتی خوشحالی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں