مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,627 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,627
قومی

یادگار فتح شہدا کی لازوال داستان ہے، صدر آصف علی زرداری

📅 جمعہ، 14 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 4 منٹ
یادگار فتح شہدا کی لازوال داستان ہے، صدر آصف علی زرداری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یادگار فتح معرکہ حق میں کامیابی، شہداء اور غازیوں کی لازوال داستان ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں یادگار فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سروسز چیفس، وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت کار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز، وزیراعلی پنجاب، ارکان پارلیمنٹ اور سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

فوجی قیادت کی کامیابیاں

صدر مملکت نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن عمل میں دنیا کے ساتھ ہیں اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایران امریکا جنگ بندی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر دنیا کے امن اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، امریکہ بھی عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا معترف ہے، امریکی صدر نے انہیں بہترین فیلڈ مارشل قرار دیا ہے۔

اسلامی اتحاد اور علاقائی صورتحال

صدر نے کہا کہ اسلامی ممالک کے اتحاد کے لیے پاکستان کا اہم کردار ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اسلامی کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلمان رہنماؤں کو اکٹھا کیا تھا، ہم پہلے بھی کامیاب رہے ہیں اور آئندہ بھی سرخرو ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا کیونکہ جنگوں سے صرف تباہی آتی ہے، پاکستان دنیا میں قیام امن کے لیے کوششیں کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

اقلیتوں کے حقوق اور فلسطین کا مسئلہ

انہوں نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کی بات کرنے والے بھول جاتے ہیں ہم مسلمان ہیں اور اسلام برداشت کا درس دیتا ہے۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو آبادی کو اسی طرح مکمل آزادی حاصل ہے جس طرح انہیں کسی دوسرے ملک میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے بھی کشمیر کے جہاد میں حصہ لیا۔ انہوں نے فلسطین اور غزہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کسی صورت قابل قبول نہیں، گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، آزاد فلسطینی ریاست قائداعظم محمد علی جناح کا خواب تھا اور ہم انہی کے خواب کی عملی تعبیر کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسل کے روشن مستقبل کے لیے بھرپور اقدامات کرنے ہیں اور سماجی شعبے خصوصاً تعلیم پر توجہ دینا ہوگی۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے انقرہ میں پاکستان ہاؤس میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا گیا اور میاں کاشف اشفاق: کاروبار سے قیادت تک، بصیرت، جدت اور خدمت کی روشن روایت جیسے اہم موضوعات کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ ملکی معاشی استحکام کے لیے لاہور چیمبر کا ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔

ٹیگز: #آصف علی زرداری #امن #پاکستان #فوج #یادگار فتح
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں