مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842
قومی

شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

📅 جمعرات، 13 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعاون، بالخصوص تعلیم، ہنرمند افرادی قوت، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے نارویجن کمپنیوں کو پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وہ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے ملاقات کر رہے تھے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ناروے کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ناروے کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں ناروے کے تعاون کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے فلسطین کے حوالے سے ناروے کے مضبوط اور اصولی مؤقف کو سراہا۔ انہوں نے خلیجی خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مسلسل حمایت پر ناروے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے علاقائی امن کی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں ناروے کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

ایسپن بارتھ ایڈے نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں