قومی
پٹرول 1.70 روپے سستا، ڈیزل 1.39 روپے مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا

✓ لنک کاپی ہو گیا
پٹرول 1.70 روپے سستا، ڈیزل 1.39 روپے مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 382 روپے 25 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 12 اگست 2026ء کی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
