مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,114 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,114
قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

📅 منگل، 11 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد۔11 اگست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شاہ رخ ارجمند نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی جس میں ہائیکورٹ کے ججز، بار کے نمائندگان اور وکلا نے شرکت کی۔

تینوں ججز کی تقرری کی سمری منظوری کے لیے ایوان صدر میں زیر التوا رہی، جس کے باعث ان کی حلف برداری میں تاخیر ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تینوں نئے ججز نے اسی روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

تینوں ججز کی بطور ایڈیشنل جج تقرری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے مزید ججز دستیاب ہوگئے ہیں، جس سے زیر التوا مقدمات کی سماعت میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں