مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,820 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,820
قومی

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا 14 اگست کو افتتاح متوقع مریم نواز افتتاح کریں گی

📅 پیر، 10 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا 14 اگست کو افتتاح متوقع مریم نواز افتتاح کریں گی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا 14 اگست کو افتتاح متوقع مریم نواز افتتاح کریں گی

راولپنڈی۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا برسوں کے انتظار کے بعد بالآخر افتتاح 14 اگست کو متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف منصوبے کا افتتاح کریں گی۔

راولپنڈی کا طویل عرصے سے زیرِ بحث اور تاخیر کا شکار رہنے والا رنگ روڈ منصوبہ 38.3 کلومیٹر طویل اور 6 لین پر مشتمل جدید کوریڈور ہے، جو شہر کے ٹریفک نظام اور علاقائی رابطوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

منصوبے کا ٹھیکہ مارچ 2022 میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے 22 ارب 82 کروڑ روپے میں حاصل کیا تھا، تاہم مختلف مراحل میں لاگت میں اضافے کے باعث منصوبے کی مجموعی لاگت بڑھ کر تقریباً 53 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے، بھاری ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کرنے اور شہر کے اطراف صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں