مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,643 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,643
قومی

روس افغانستان، پاکستان اور انڈیا کے راستے بحر ہند تک ریل چلانے کا خواہشمند

📅 پیر، 10 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
روس افغانستان، پاکستان اور انڈیا کے راستے بحر ہند تک ریل چلانے کا خواہشمند
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

روس افغانستان، پاکستان اور انڈیا کے راستے بحر ہند تک ریل چلانے کا خواہشمند

ماسکو: روس نے افغانستان، پاکستان اور بھارت کے راستے بحر ہند تک براہِ راست ریلوے رابطہ قائم کرنے کے امکانات پر غور شروع کردیا ہے، جس کا مقصد جنوبی ایشیا کے ساتھ تجارتی اور ٹرانسپورٹ روابط کو مزید وسعت دینا ہے۔

فرسٹ پوسٹ کے مطابق روسی نائب وزیراعظم مارات خوسنولین نے ماسکو سے بحر ہند تک ممکنہ ریلوے رابطے کا جائزہ لینے کی تجویز دی ہے۔ مجوزہ راستہ افغانستان اور پاکستان سے گزرتے ہوئے بھارت تک پہنچ سکتا ہے۔

روسی حکام کے مطابق اس طرح کے زمینی رابطے سے روس کو تجارت کے لیے نئے اور متبادل راستے میسر آسکتے ہیں جبکہ اہم سمندری گزرگاہوں پر انحصار بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ ریلوے رابطے کے لیے افغانستان، پاکستان اور بھارت سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ بنیادی ڈھانچے، سرحدی رابطوں، سرمایہ کاری اور طویل مدتی تعاون کے معاملات طے کرنا ہوں گے۔

روس پہلے ہی انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) کے ذریعے بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ تاہم افغانستان اور پاکستان کے راستے بحر ہند تک ممکنہ ریلوے رابطہ روس کے لیے جنوبی ایشیا تک رسائی کا ایک نیا متبادل راستہ فراہم کرسکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو روس، وسطی ایشیا، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی روابط میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے اور یوریشیا سے بحر ہند تک مال برداری کے لیے ایک نئی زمینی راہداری وجود میں آسکتی ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں