مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805
قومی

پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی بحالی کے لیے اہم مشن کا آغاز

📅 ہفتہ، 08 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی بحالی کے لیے اہم مشن کا آغاز (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی بحالی کے لیے اہم مشن کا آغاز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو درپیش مشکلات اور زوال سے نکالنے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پاکستان کے صدر ارشد خان ترک کو کھیل کی بحالی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے روابط مزید مضبوط بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی بحالی کے لیے اہم مشن کا آغاز (تصویر 2)

اس سلسلے میں اسلام آباد میں ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاور حسین سے ارشد خان ترک نے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کو درپیش مسائل، کھیل کی ترقی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ویٹ لفٹنگ کے معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی بحالی کے لیے اہم مشن کا آغاز (تصویر 3)

کمیٹی کو بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ اداروں کے ساتھ روابط بہتر بنانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی بحالی کے لیے اہم مشن کا آغاز (تصویر 4)

اسی سلسلے میں ارشد خان ترک کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ازبکستان کے شہر تاشقند کا دورہ بھی کیا، جہاں انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر محمد جلود، ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر یوسف المنا اور سیکریٹری سیف ہاربی سے اہم ملاقاتیں کی گئیں۔

پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی بحالی کے لیے اہم مشن کا آغاز (تصویر 5)

ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کو درپیش چیلنجز، فیڈریشن کی تنظیم نو، بین الاقوامی روابط کے فروغ اور کھیل کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر عالمی اور ایشیائی ویٹ لفٹنگ حکام نے پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی بحالی کے لیے ارشد خان ترک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے اکتوبر میں پاکستان میں ہونے والی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر جاری کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کا کھیل دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عالمی سطح پر پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں