مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,843 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,843
قومی

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پہنچایا

📅 جمعرات، 06 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پہنچایا (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پہنچایا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کا ایک خط وزیراعظم کے حوالے کیا، جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ارسال کردہ مبارکبادی خط پر اظہار تشکر کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پہنچایا (تصویر 2)

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان "آل ویدر اسٹریٹیجک شراکت داری” کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور پارلیمانوں کے درمیان تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے باہمی تعاون، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں