مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805
قومی

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلۂ خیال

📅 جمعرات، 06 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلۂ خیال
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور قانونی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزارت قانون کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے خلیجی تنازع کے حوالے سے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت اور کردار کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قانونی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاقِ رائے کیا گیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں