مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,811 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,811
قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صومالیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

📅 بدھ، 05 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صومالیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صومالیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

عمان: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون عبدالسلام عبدی علی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور صومالیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی، تعلیمی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون اور قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی صورتحال، خصوصاً مشرق وسطیٰ کی تازہ پیش رفت اور مشرقی بیت المقدس کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں