مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,791 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,791
قومی

سی ڈی اے کا لیک ویو پارک میں 15 تفریحی مقامات کی نیلامی کا منصوبہ

📅 منگل، 04 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
سی ڈی اے کا لیک ویو پارک میں 15 تفریحی مقامات کی نیلامی کا منصوبہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سی ڈی اے کا لیک ویو پارک میں 15 تفریحی مقامات کی نیلامی کا منصوبہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے لیک ویو پارک میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 15 مقامات کی نیلامی اور مجوزہ سفاری پارک منصوبے کے لیے عالمی معیار کے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ ڈان کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے اپنے حالیہ اجلاس میں لیک ویو پارک فیز ٹو کے 10 ایسے تفریحی مقامات، جن کی لیز 2023 میں ختم ہو چکی ہے، کے ساتھ مزید پانچ نئے مقامات کو بھی اوپن بڈنگ کے ذریعے لیز پر دینے کی اصولی منظوری دی۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 104 ایکڑ اراضی سرمایہ کاروں کے لیے پیش کی جائے گی تاکہ ادارے کی آمدن میں اضافہ اور پارک میں جدید تفریحی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

بورڈ نے ہدایت کی کہ نیلامی کا تمام عمل پیپرا قوانین کے مطابق شفاف انداز میں مکمل کیا جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔ نئی لیز 15 سال کے لیے دی جائے گی، جس میں ہر تین سال بعد کرایے میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جبکہ مخصوص شرائط کے تحت مزید پانچ سال کی توسیع کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

اجلاس میں مال پور کے قریب مجوزہ سفاری پارک منصوبے کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ کنسلٹنٹ منصوبے کے ڈیزائن، تعمیراتی معیار، جانوروں کی فلاح، رہائش گاہوں کی منصوبہ بندی اور مجموعی عملدرآمد کی نگرانی کرے گا تاکہ سفاری پارک کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق سفاری پارک منصوبے کا پی سی ون حتمی مراحل میں ہے، جس کی منظوری کے بعد تعمیراتی کام کے لیے ٹینڈر جاری کیے جائیں گے۔ منصوبے کا مقصد اسلام آباد میں جدید معیار کی تفریحی اور جنگلی حیات کی سہولت قائم کرنا ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں