مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,774 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,774
قومی

آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کو خوش دلی سے تسلیم کیا جائے، عطاء اللہ تارڑ

📅 پیر، 03 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کو خوش دلی سے تسلیم کیا جائے، عطاء اللہ تارڑ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کو خوش دلی سے تسلیم کیا جائے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کو تمام سیاسی جماعتوں کو خوش دلی سے تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ جمہوری نظام میں عوامی فیصلے کا احترام بنیادی اصول ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے تعمیر و ترقی، عوامی خدمت اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو حاصل ہونے والی سادہ اکثریت عوام کے اعتماد کا اظہار ہے اور اسے جمہوری روایات کے مطابق قبول کیا جانا چاہیے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جمہوری نظام میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سیاست کا حصہ ہوتی ہے، تاہم بغیر ثبوت الزامات عائد کرنا مناسب نہیں۔ اگر کسی انتخابی عمل پر اعتراض کیا جائے تو اس کے ساتھ ٹھوس شواہد اور قابل قبول ثبوت بھی پیش کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلائی، جبکہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے یہ فیصلہ کیا کہ کون سی جماعت نے عوامی خدمت اور ترقی کے لیے بہتر کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دے کر مثبت جمہوری روایت قائم کی تھی، اسی جذبے کا مظاہرہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف رائے جمہوری عمل کا حصہ ہے، لیکن الزام برائے الزام کی سیاست سے گریز کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنا اور جمہوری عمل کو آگے بڑھانا ہی قومی مفاد میں ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں