مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842
قومی

دورۂ ملائیشیا کا مقصد پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنا ہے، رمیش سنگھ اروڑا

📅 اتوار، 02 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
دورۂ ملائیشیا کا مقصد پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنا ہے، رمیش سنگھ اروڑا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

دورۂ ملائیشیا کا مقصد پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنا ہے، رمیش سنگھ اروڑا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ ان کے دورۂ ملائیشیا کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے ذریعے پاکستان کے مثبت، پرامن اور مذہبی رواداری پر مبنی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بات ملائیشیا کے شہر پیٹالنگ جایا میں واقع گردوارہ صاحب کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں مقامی سکھ برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ دورہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا، جس کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی آزادی اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

گردوارہ انتظامیہ، سابق صدر اوتار سنگھ ٹیری، صدر دلبیر سنگھ، جنرل سیکریٹری منیشا کور اور دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے صوبائی وزیر اور پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ وفد میں ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ نوید، سردار جسکرن سنگھ، سردار پلویندر سنگھ اور حافظ مزمل بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے مذہبی روابط کو مضبوط بنانے، مذہبی سیاحت کے فروغ اور ملائیشیا میں مقیم سکھ برادری اور پاکستان کے درمیان عوامی روابط بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رمیش سنگھ اروڑا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی پیغام سکھ برادری تک پہنچایا اور انہیں نومبر میں پاکستان آ کر گورپورب کی تقریبات میں شرکت اور مقدس گردواروں کی یاترا کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، حکومت پنجاب، پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو عالمی معیار کی سہولیات، مؤثر سکیورٹی اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت تاریخی گردواروں کی بحالی، تحفظ اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی کے فروغ اور مقدس مذہبی مقامات کی دیکھ بھال کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عالمی سکھ برادری کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

دورے کے اختتام پر گردوارہ صاحب پیٹالنگ جایا کی سکھ سنگت نے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا اور پاکستانی وفد کو روایتی "سروپے” پیش کرکے ان کی خدمات کو سراہا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں