مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,616 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,616
قومی

فیک نیوز/افواہ نے سرحدیں ہلا دیں، ہزاروں افراد یورپ میں داخل ہونے نکل کھڑے

📅 ہفتہ، 01 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
فیک نیوز/افواہ نے سرحدیں ہلا دیں، ہزاروں افراد یورپ میں داخل ہونے نکل کھڑے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

فیک نیوز/افواہ نے سرحدیں ہلا دیں، ہزاروں افراد یورپ میں داخل ہونے نکل کھڑے ہوئے بارسلونا (خصوصی رپورٹ): سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک فیک نیوز یا افواہ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں افراد کو سرحد کی جانب دھکیل دیا۔ بہتر مستقبل کے خواب، معاشی بدحالی اور انسانی اسمگلروں کے پھیلائے گئے جھوٹے پروپیگنڈے نے ایسا ہجوم کھڑا کیا کہ شمالی افریقہ میں واقع اسپین کے خودمختار شہر سیوٹا کی سرحد پر چند گھنٹوں میں اندازاً 50 سے 60 ہزار افراد جمع ہوگئے۔ یہ واقعہ جدید دور میں غلط معلومات کی طاقت اور اس کے تباہ کن اثرات کی ایک غیرمعمولی مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ اسپین اب سیوٹا پہنچنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو واپس نہیں بھیجے گا۔ اس غلط تاثر کو انسانی اسمگلروں نے بھی بھرپور انداز میں استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں نوجوان بہتر زندگی کی امید میں سرحد عبور کرنے نکل پڑے۔

ماہرین کے مطابق یہ بحران صرف "فیک نیوز” کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ مراکش میں بے روزگاری، معاشی مشکلات، سازگار موسمی حالات اور اسپین کی ایک عدالتی کارروائی کی غلط تشریح نے بھی اس غیرمعمولی ہجوم کو جنم دیا۔

سیوٹا شمالی افریقہ میں واقع اسپین کا خودمختار شہر ہے، جو جغرافیائی طور پر افریقہ میں ہونے کے باوجود اسپین اور یورپی یونین کا حصہ ہے، جبکہ مراکش اس علاقے پر اپنا دعویٰ برقرار رکھتا ہے۔

واقعے کے بعد اسپین نے سرحدی نگرانی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی سکیورٹی فورسز تعینات کیں۔ حکام کے مطابق بڑی تعداد میں افراد کو واپس مراکش بھیج دیا گیا یا وہ خود واپس لوٹ گئے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلن مسک نے اس ہجوم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے زومبی فلم کے منظر سے تشبیہ دی، جس کے بعد یہ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو محض "فیک نیوز” کا نتیجہ قرار دینا درست نہیں، کیونکہ اس کے پس منظر میں متعدد معاشی، سماجی، قانونی اور سیاسی عوامل بھی کارفرما تھے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں