مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 19°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 419,902 PKR Bitcoin $80,210 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 419,902 PKR Bitcoin $80,210
قومی

جنرل عامر رضا کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے طور پر تعینات

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
جنرل عامر رضا کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے طور پر تعینات (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف (CGS) لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ (CNSC) مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کے ساتھ وہ پاکستان کے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے سربراہ بن گئے ہیں، جو ملک کے اسٹریٹجک دفاع اور قومی سلامتی کے حوالے سے نہایت اہم ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کو دور سٹار جنرل ترقی دے دی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا ہے جو ایک اہم پیش رفت ہے۔

جنرل عامر رضا کا عسکری پس منظر

جنرل عامر رضا کا عسکری سفر آفیسرز ٹریننگ اسکول (OTS) منگلا سے شروع ہوا، جہاں سے تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے 1988 میں پاکستان آرمی کی معروف 6th Lancers (Watson’s Horse) رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے بعد ازاں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے اعلیٰ عسکری تعلیم حاصل کی، جبکہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات میں بھی اعلیٰ ڈگری حاصل کی۔

کیریئر کے نمایاں سنگ میل

جنرل عامر رضا کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے طور پر تعینات (تصویر 2)

تقریباً چار دہائیوں پر محیط اپنے عسکری کیریئر میں جنرل عامر رضا نے متعدد اہم کمانڈ، اسٹاف اور تدریسی ذمہ داریاں نبھائیں۔ وہ 6th Lancers رجمنٹ، ایک آرمرڈ بریگیڈ، جنوبی وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ اور ایک انفنٹری ڈویژن کی کمان کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چیف آف اسٹاف II کور، ڈائریکٹر جنرل ویپنز اینڈ ایکوپمنٹ، اسکول آف آرمر اینڈ میکانائزڈ وارفیئر میں انسٹرکٹر، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں چیف انسٹرکٹر اور فیکلٹی آف ریسرچ اینڈ ڈاکٹرائنل اسٹڈیز (FORADS) کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

سال 2020 سے 2023 تک انہوں نے چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کی حیثیت سے دفاعی پیداوار کے اہم منصوبوں کی نگرانی کی اور ملکی دفاعی صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ اکتوبر 2022 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جبکہ مئی 2023 میں وہ کور کمانڈر لاہور (IV کور) مقرر ہوئے۔ بعد ازاں جنوری 2025 میں انہیں چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا، جہاں وہ فوجی آپریشنز، انٹیلی جنس اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے امور کی نگرانی کرتے رہے۔

دہشت گردی کے خلاف آپریشنز اور خدمات

جنرل عامر رضا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان آرمی کی متعدد اہم کارروائیوں، جن میں آپریشن زلزال، راہِ نجات، ضربِ عضب، ردالفساد اور عزمِ استحکام شامل ہیں، میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت سمیت کئی عسکری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی اور نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا سربراہ مقرر کیے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جنرل عامر رضا اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، وسیع تجربے اور قائدانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے اسٹریٹجک دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور قومی سلامتی کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ جنرل عامر رضا کی تقرری کو ملکی دفاعی ڈھانچے میں تجربہ کار اور پیشہ ور قیادت کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں