مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,716 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,716
تازہ ترین

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں آکشن کمیٹی کا اجلاس

📅 جمعہ، 10 جولائی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
ہاؤسنگ اتھارٹی کا الاٹیز کو ایک کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت کا فیصلہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں آکشن کمیٹی کا اجلاس، سیکٹر G-13 اور G-14 کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے امور پر غور

اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں آج مورخہ09 جولائی 2026 بروز جمعرات کو آکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جوائنٹ سیکرٹری( اسٹیٹ) منسٹری اف ہاؤسنگ اینڈ ورکس جناب فیاض الحق نےکی۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹاف فیض عمر سیال ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر ،ڈائریکٹر فائنانس اصغر علی،ڈائریکٹر ریونیو کاظم عباس بھی موجود تھے

اجلاس میں سیکٹر G-13 اور G-14/4 کے کلاس تھری شاپنگ سینٹرز اور مرکز G-14 کے کمرشل پلاٹس کی آئندہ نیلامی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ تاکہ ان کی موجودہ صورتحال، موزونیت اور آئندہ نیلامی میں شمولیت کے حوالے سے جائزہ لیا جا سکے۔ ، مزید براں اجلاس میں نیلامی کے انتظامات، بروشر کی تیاری، اشتہاری مہم، نیلامی کے شیڈول اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ نیلامی کا تمام عمل شفاف، منصفانہ اور مسابقتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
اکشن منیجمنٹ کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمرشل پلاٹس کی آئندہ نیلامی کو کامیاب، شفاف اور سرمایہ کار دوست بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ نیلامی کی تاریخ، بروشر اور دیگر تفصیلات جلد ہی FGEHA کے سرکاری ذرائع سے جاری کی جائیں گی۔

ٹیگز: #FGEHA
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں