مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,593 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,593
قومی

پروفیسر احسن اقبال: سان فرانسسکو میں پی ٹی آئی کا سیاسی ڈرامہ ناکام

📅 جمعرات، 09 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی)۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سان فرانسسکو میں پی ٹی آئی کا سیاسی ڈرامہ بری طرح ناکام ہوا، جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا شور ہمیشہ زمینی حقیقت اور عوامی حمایت کی عکاسی نہیں کرتا۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے بتایا کہ "الحمدللہ! سان فرانسسکو میں ہمارے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کا پی ٹی آئی کا خوب تشہیر کیا گیا شو اور منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا، پانچ مختلف ریاستوں سے کارکنوں کو جمع کرنے کی اپیل کے باوجود صرف مٹھی بھر افراد ہی پہنچ سکے۔ مطلوبہ تعداد ملی اور نہ عوامی پذیرائی، نتیجتاً احتجاج چند ہی لمحوں میں دم توڑ گیا جبکہ ہمارا پروگرام ایک باوقار، پُرجوش اور بھرپور حاضرین کی موجودگی میں کامیابی سے منعقد ہوا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا شور ہمیشہ زمینی حقیقت اور عوامی حمایت کی عکاسی نہیں کرتا۔” وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

ٹیگز: #پروفیسر احسن اقبال #پی ٹی آئی #سان فرانسسکو #سوشل میڈیا #سیاسی ڈرامہ
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں