مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
منگل، 13 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 431,588 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,272 USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 431,588 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $81,272
قومی

رانا ثناء اللہ کی آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) وفد سے ملاقات، پرامن انتخابات کی یقین دہانی

📅 جمعرات، 09 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی)۔9جولائی: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد نے ملاقات کی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے متعدد رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔وفد نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انتخابی مہم، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی کی انتخابی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو اپنی آزادانہ رائے کے مطابق نمائندے منتخب کرنے کے لیے سازگار اور پرامن ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں شفاف، غیرجانبدار اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام کے ووٹ کا تحفظ اور انتخابی عمل کی ساکھ ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، مسلم لیگ (ن) بھرپور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے تمام انتخابی حلقوں میں بھرپور حصہ لے گی۔

ٹیگز: #آزاد کشمیر انتخابات #رانا ثناء اللہ #سیاسی صورتحال #مسلم لیگ (ن) #وفاقی وزیر
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں