قومی
محسن نقوی کی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت
✓ لنک کاپی ہو گیا
اسلام آباد (اے پی پی)۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو ان کے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میںخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ قوم کے عظیم بہادر بیٹے کو قوم کا سلام ہو، کارگل کےپہاڑ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے گواہ ہیں۔ کیپٹن کرنل شیر خان نے معرکہ کارگل میں دشمن پر لرزا طاری کر دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کا بھرپور مقابلہ کرنے والا قوم کا دلیر سپاہی آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جرات سے لڑتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جوانمردی اور شجاعت کی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید جیسے بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
