مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 421,947 PKR Bitcoin $80,599 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 421,947 PKR Bitcoin $80,599
قومی

کور کمانڈرز کانفرنس کا واضح پیغام: بھارت کی دہشت گردی برداشت نہیں، آپریشن جاری رہے گا

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
کور کمانڈرز کانفرنس کا واضح پیغام: بھارت کی دہشت گردی برداشت نہیں، آپریشن جاری رہے گا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 276ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی، دہشت گردی، علاقائی صورتحال، کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور مستقبل کی عسکری حکمت عملی پر اہم فیصلے کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے آغاز میں وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فورم نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استحکام کی بنیاد ہیں۔

کور کمانڈرز نے افغان طالبان کے زیرِ تسلط علاقوں کو پاکستان کے خلاف بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے واضح کیا کہ خطے میں امن اور استحکام اسی صورت ممکن ہے جب ان علاقوں کو دہشت گرد تنظیموں اور بھارتی پراکسیوں سے پاک رکھا جائے۔

کانفرنس نے کہا کہ افغان طالبان کی قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کے زیرِ کنٹرول علاقے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہوں۔ شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین، عوام اور قومی سلامتی کے دفاع کا ہر قانونی اور جائز حق محفوظ رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج آپریشن "غضب للحق” کے تحت انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ سرحد پار سے ہونے والے خطرات کا مؤثر سدباب کیا جا سکے۔

فورم نے اس امر پر بھی زور دیا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں مضبوط سول انتظامیہ، مؤثر حکمرانی اور عوامی فلاح پر مبنی نظام قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی، جرائم اور ان کی سیاسی سرپرستی کے نیٹ ورک کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے۔

کور کمانڈرز نے کہا کہ حالیہ "معرکۂ حق” میں ناکامی کے بعد دشمن ہائبرڈ وارفیئر، جھوٹے پروپیگنڈے اور گمراہ کن بیانیوں کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایسی ہر کوشش کو پوری قوت اور مؤثر انداز میں ناکام بنایا جائے گا۔

کانفرنس نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے بیانات کا بھی جائزہ لیا۔ فورم نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل 2025 کے فیصلے اس حوالے سے پاکستان کی پالیسی کا واضح اظہار ہیں، جبکہ افواجِ پاکستان حکومت کی ہدایات کے مطابق ملک کے جائز آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

شرکاء نے ایک بار پھر اس اصولی مؤقف کا اعادہ کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہوگا جب کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے گا۔

اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تمام کمانڈرز کو ہدایت کی کہ جنگ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے اور پاکستان کی خودمختاری، قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تیاری برقرار رکھی جائے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں