محترم آیت اللہ خامنہ ای شہید کے جنازے کے دوران ایرانی حکومت نے ہر غیر ملکی وفد کی آمد سے قبل قرآنِ مجید کی ایسی آیات تلاوت کروائیں

محترم آیت اللہ خامنہ ای شہید کے جنازے کے دوران ایرانی حکومت نے ہر غیر ملکی وفد کی آمد سے قبل قرآنِ مجید کی ایسی آیات تلاوت کروائیں جو واضح اشاروں پر مشتمل تھیں، یہ آیات بے حد احتیاط سے منتخب کی گئی تھیں تاکہ ہر وفد کے بارے میں حکومتِ ایران کے جذبات، نقطۂ نظر اور پیغام کی عکاسی ہو سکے_ امت مسلمہ کے ہر لیڈر اور ہر فرد تک قرآن کی آیات کے ذریعے پیغام پہنچانے کا یہ طریقہ کس قدر خوبصورت اور جامع ہے
ذیل میں چند مثالیں درج کر رہی ہوں _
1۔ ح م ا س
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُم مَّن قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا
سورۃ الأحزاب، آیت 23
ترجمہ
مومنوں میں کچھ ایسے مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اسے سچا کر دکھایا، پھر ان میں سے کچھ اپنی نذر پوری کر چکے اور کچھ انتظار میں ہیں، اور انہوں نے اپنے عہد میں کوئی تبدیلی نہیں کی__
2۔ ح ز ب اللہ
وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ إِن يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِّثْلُهُ ۚ وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَيَتَّخِذَ مِنكُمْ شُهَدَاءَ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ
سورۃ آل عمران، آیات 139-140
ترجمہ:
تم نہ کمزور پڑو اور نہ غم کرو، اگر تم مومن ہو تو تم ہی غالب رہو گے، اگر تمہیں کوئی زخم پہنچا ہے تو ایسے ہی زخم ان لوگوں کو بھی پہنچ چکے ہیں، یہ دن ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان پھیرتے رہتے ہیں تاکہ اللہ ایمان والوں کو جان لے اور تم میں سے بعض کو شہادت کا مقام عطا کرے، اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا__
3۔ فل س طین اسلامی جہاد
لِّيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا وَيَنصُرَكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا
سورۃ الفتح، آیات 2-3
ترجمہ:
تاکہ اللہ تمہاری اگلی اور پچھلی کوتاہیوں کو معاف فرما دے، اپنی نعمت تم پر پوری کر دے، تمہیں سیدھا راستہ دکھائے، اور تمہیں زبردست نصرت عطا فرمائے
4۔ چین
وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُم بِهِ ۗ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
سورۃ آل عمران، آیت 126
ترجمہ :
اور اللہ نے یہ (مدد) صرف تمہارے لیے خوشخبری بنانے اور تمہارے دلوں کے اطمینان کے لیے کی تھی، ورنہ مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے، جو سب پر غالب اور حکمت والا ہے
5۔ الحشد الشعبی (عراق)
وَلَا تَقُولُوا لِمَن يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَٰكِن لَّا تَشْعُرُونَ
سورۃ البقرہ، آیت 154
ترجمہ:
اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے جائیں انہیں مردہ نہ کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں، لیکن تم ان کی زندگی کا شعور نہیں رکھتے__
6۔ سعودی عرب
قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا ۖ فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأُخْرَىٰ كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُم مِّثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ ۚ وَاللَّهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَن يَشَاءُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ
سورۃ آل عمران، آیت 13
ترجمہ:
تمہارے لیے ان دو گروہوں میں ایک نشانی تھی جو آپس میں ٹکرائے تھے ،ایک گروہ اللہ کی راہ میں لڑ رہا تھا اور دوسرا منکر تھا،وہ انہیں اپنی آنکھوں سے اپنے سے دوگنا دیکھ رہے تھے، اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنی مدد سے قوت بخشتا ہے، بے شک اس میں اہلِ بصیرت کے لیے بڑی عبرت ہے__
7۔ قطر
لِّيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا وَيَنصُرَكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا
سورۃ الفتح، آیات 2-3
ترجمہ:
تاکہ اللہ تمہاری اگلی اور پچھلی کوتاہیوں کو معاف فرما دے، اپنی نعمت تم پر پوری کر دے، تمہیں سیدھا راستہ دکھائے، اور تمہیں زبردست نصرت عطا فرمائے۔
8۔ ترکی
لَّا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ ۚ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ عَلَى الْقَاعِدِينَ دَرَجَةً ۚ وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا
سورۃ النساء، آیت 95
ترجمہ:
اپنے مال اور جان کے ساتھ جہاد کرنے والوں کا درجہ اللہ نے بیٹھ رہنے والوں پر بلند کیا ہے، اگرچہ اللہ نے سب سے بھلائی کا وعدہ کیا ہے، لیکن مجاہدین کو بیٹھ رہنے والوں پر بہت بڑا اجر عطا فرمایا ہے_
9۔ پاکستان
وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا
سورۃ الإسراء، آیت 80
ترجمہ
اور دعا کرو: اے میرے رب! مجھے جہاں بھی داخل کر، سچائی اور عزت کے ساتھ داخل کر، اور جہاں سے بھی نکال، سچائی اور عزت کے ساتھ نکال، اور اپنی طرف سے مجھے ایسی قوت عطا فرما جو میری مددگار ہو__
10۔ مصر
جَزَاؤُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ
سورۃ البینہ، آیت 8
ترجمہ:
ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں__
