وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سپریم لیڈر آیت ا? خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت ا? خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کی رسومات میں شرکت کی، یہ رسومات تہران کے گرینڈ امام خمینی مصلا میں ادا کی گئیں۔ وزیراعظم، نائب وزیراعظم و فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمانی کے سپیکر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے اپنی اور پاکستانی قوم کی طرف سے شہید آیت ا? خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کیا۔ وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے شہید آیت ا? خامنہ ای کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائ ا? تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ارکان پارلیمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت
تہران (نمائندہ خصوصی)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دعوت پر ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطائ اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ایران کے سپریم لیڈر 28 فروری 2026 کو ایران پر ہونے والے حملوں کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اسلام کے لئے شہید سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔ وزیراعظم نے سپریم لیڈر، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ایران کے برادر عوام کے ساتھ اس قومی سانحہ پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور شہید رہنما کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی۔
سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد، ارکانِ پارلیمان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ جنازے میں شرکت کی۔ جنازے میں شرکت کے بعد وزیراعظم ترکیہ کے سرکاری دورے پر استنبول روانہ ہوگئے۔
