مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 416,394 PKR Bitcoin $80,195 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 416,394 PKR Bitcoin $80,195
قومی

آپریشن غضب للحق: افغانستان میں کالعدم جماعتوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
تصویر
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن غضب للحق کے تحت 28 اور 29 جون کی درمیانی شب پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کالعدم جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں اور کیمپوں پر مؤثر کارروائی کی ہے۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس شبانہ کارروائی کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے نہ صرف متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا بلکہ ان کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ یہ آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں کسی بھی قسم کی نرمی روا نہیں رکھے گا۔

یہ کارروائیاں افغانستان میں موجود ان عناصر کے خلاف کی گئیں جو پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ حکومت پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں