سعودی عرب کا خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئے تاریخی پالیسیوں کا اعادہ

ریاض (خصوصی رپورٹ)۔ کابینہ اجلاس کے بعد سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے اپنی مضبوط اور مستقل پالیسیوں کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرہ اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے عالمی سطح پر اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سعودی عرب تمام بین الاقوامی فورمز پر امن و استحکام کو فروغ دینے اور تنازعات کے پرامن حل کی کوششوں میں سرگرم کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت خطے میں تناؤ کم کرنے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں انسانی بحرانوں سے متاثرہ افراد کی بلا امتیاز مدد فراہم کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھے گا۔
