مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,689 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,689
تازہ ترین

بی وائی ڈی کی کراچی میں تیسری اور ملک گیر ساتویں ڈیلرشپ کا افتتاح

📅 منگل، 23 جون 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
بی وائی ڈی کی کراچی میں تیسری اور ملک گیر ساتویں ڈیلرشپ کا افتتاح (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کراچی (نمائندہ خصوصی)۔ بی وائی ڈی (BYD) پاکستان نے اپنے آفیشل پارٹنر میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تعاون سے کراچی میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دیتے ہوئے کورنگی میں تیسری مجاز ڈیلرشپ کا افتتاح کیا ہے، تاکہ پاکستان کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ میں نیو انرجی وہیکلز (NEVs) کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ یہ نئی ڈیلرشپ کمپنی کے ملک بھر میں ساتویں مقام کی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستانی صارفین کے لیے الیکٹرک موبلٹی کو مزید قابلِ رسائی بنانے کے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔

بی وائی ڈی کی توسیع اور مستقبل کے منصوبے

بی وائی ڈی کی کراچی میں تیسری اور ملک گیر ساتویں ڈیلرشپ کا افتتاح (تصویر 2)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دانش خالق، نائب صدر میگا موٹر کمپنی نے کہا: "بی وائی ڈی نیو انرجی وہیکلز کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے اپنی موجودگی کو مسلسل بڑھا رہا ہے تاکہ صارفین کو بی وائی ڈی کی عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی حاصل ہوسکے۔ یہ نئی 3S ڈیلرشپ بڑھتی ہوئی طلب کا براہِ راست جواب ہے اور پائیدار موبلٹی کو عوام تک پہنچانے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ بی وائی ڈی 2026 کے دوسرے نصف حصے میں بڑے شہروں میں اپنے کسٹمر نیٹ ورک کو مزید وسعت دے گا۔

نئی ڈیلرشپ پر دستیاب گاڑیاں

بی وائی ڈی کا موجودہ نیو انرجی وہیکل پورٹ فولیو، جس میں BYD Atto 2، BYD Atto 3، BYD Seal، BYD Sealion 7، اور BYD Shark 6 شامل ہیں، نئی ڈیلرشپ پر نمائش، ٹیسٹ ڈرائیو اور بکنگ کے لیے دستیاب ہونگی۔ یہ اقدام پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ٹیگز: #الیکٹرک گاڑیاں #بی وائی ڈی #کراچی #میگا موٹر کمپنی #نیو انرجی وہیکلز
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں