مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
بزنس

حکومت نے آئی پی پیز سے مذاکرات کے ذریعے 3.5 ٹریلین روپے کا بوجھ کم کیا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے نئی روایات کو جنم دیا ہے ، وزیردفاع

📅 منگل، 23 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
khawaja asif
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔23جون (دوست نیوز):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئی پی پیز سے مذاکرات کے ذریعہ 3.5 ٹریلین روپے کی بچت کو یقینی بنا یا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نئی روایات کو جنم دے رہے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کرکے 3500 ارب کے بوجھ کوکم کیا ہے، ماضی میں اس حوالہ سے کوششیں ناکام ہوئی تھیں، یہ معاہدے 35 سال کی مدت میں ہوئے اس لئے اس کی ذمہ داری تمام سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے، ماضی میں حالات کے مطابق کیپسٹی ادائیگیوں کے معاہدے کرنے پڑے تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مزید بات چیت کے لئے آنے والے دنوں میں بھی کوششیں جاری رہیں گی مگر کسی حکومت کو مورد الزام ٹھہرانا اخلاقی طور پر درست نہیں ہے، کسی بھی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے یاد رکھنا چاہئے کہ ہم خود تواس گناہ میں ملوث تونہیں رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ آج وزیراعظم ایوان میں داخل ہوئے ہیں اور اپوزیشن سے ملے ہیں کیا ماضی میں ایسا ہوا تھا، شہباز شریف نے بطور قائد ایوان میں نئی روایات کو جنم دیا ہے، شہباز شریف اورعاصم منیر نے جن نئی روایات کوجنم دیا ہے اس کو سراہنا چاہیے،ماضی میں اس ایوان میں جس طرح کارویہ اپنایاگیا اورجس زبان کااستعمال ہوتا تھا وہ سب کویادہے۔

ٹیگز: #goverment #IPP
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں