مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,659 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,659
تازہ ترین

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا عالمی زائرین کے لیے عمرہ بکنگ کے 4 آفیشل طریقوں کا اعلان

📅 جمعہ، 19 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا عالمی زائرین کے لیے عمرہ بکنگ کے 4 آفیشل طریقوں کا اعلان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ریاض۔19جون (دوست نیوز):سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے نئے عمرہ سیزن کے لیے دنیا بھر سے آنے والے ضیوف الرحمن کی سہولت کے لیے مربوط ڈیجیٹل خدمات کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت زائرین اب ’’نسک عمرہ‘‘پورٹل، منظور شدہ ایجنٹس، تصدیق شدہ آن لائن ٹریول پلیٹ فارمزاور ‘نسک’ اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے مکمل قانونی تحفظ اور ذہنی سکون کے ساتھ اپنے سفر اور پرمٹس کی بکنگ کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت حج عمرہ نے ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ عمرہ زائرین براہِ راست وزارت کی آفیشل ویب سائٹ umrah.nusuk.sa پر جا کر تیز ترین اور شفاف الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے اپنی پسند کے عمرہ پیکجز کا انتخاب اور بکنگ کر سکتے ہیں۔

وہ زائرین جو روایتی طریقوں کو ترجیح دیتے ہیں، وہ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق اپنے اپنے ممالک میں موجود وزارتِ حج و عمرہ سے باقاعدہ رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ٹریول ایجنٹس کی خدمات حاصل کرنے کے مجاز ہیں۔جدید سفری سہولیات کے پیشِ نظر، زائرین کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ وزارت سے منظور شدہ بین الاقوامی آن لائن ٹریول ایجنسیوں اور ویب سائٹس کے ذریعے بھی اپنی فلائٹس، ہوٹل اور عمرہ سروسز بک کروا سکتے ہیں۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچنے پر زائرین کے لیے ’’نسک ‘‘ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ بیت اللہ شریف میں عمرہ کی ادائیگی کا پرمٹ اور مسجدِ نبویؐ میں ریاض الجنہ کی زیارت اور نماز کا پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین کی سہولت کے لیے ایک تفصیلی ’’ عمرہ اور زیارت رہنما گائیڈ‘‘ بھی ڈیجیٹل لنک اور کیو آر کوڈ کی صورت میں جاری کی ہے تاکہ زائرین کو مناسکِ عمرہ اور سفری قوانین کو سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

ٹیگز: #deen #islam
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں