مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,899 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,899
تازہ ترین

حکومت نے فیول سبسڈی کی مد میں 5.4 ارب روپے تقسیم کر دیے، سینیٹ کو آگاہی

📅 جمعرات، 11 جون 2026 ✍️ Dost News ⏱ 2 منٹ
petrol price
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ حکومت نے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی پروگرام کے تحت اب تک 5.4 ارب روپے تقسیم کیے ہیں، جبکہ چھوٹے کسانوں کو 4.61 ارب روپے کی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور صنعتی پیداوار و قومی معیشت پر اس کے اثرات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 129 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی۔ ابتدا میں عمومی سبسڈی دی گئی، تاہم بعد میں اسے ٹارگٹڈ پروگرام میں تبدیل کیا گیا تاکہ ریلیف موٹر سائیکل مالکان، پبلک ٹرانسپورٹ صارفین، ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور چھوٹے کسانوں تک پہنچ سکے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ تقریباً 8 لاکھ موٹر سائیکل مالکان اس اسکیم سے مستفید ہوئے، جبکہ مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو 35 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک مالی معاونت فراہم کی گئی۔

وزیر خزانہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد اہل گاڑی مالکان میں 3.5 ارب روپے تقسیم کیے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 65 ہزار سے زائد مستحقین کو 1.9 ارب روپے شفاف تصدیقی نظام کے ذریعے فراہم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام صوبائی حکومتوں کے تعاون سے نافذ کیا گیا تاکہ ریلیف مستحق افراد تک پہنچے اور ٹرانسپورٹ کرایوں کو قابو میں رکھنے میں مدد مل سکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کم آمدنی والے طبقات کو بلند ایندھن قیمتوں کے اثرات سے بچانے اور معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

مصنف

Dost News

Dost News Desk publishes verified Urdu news, newsroom updates, press releases, features and public-interest reports for Dost News.

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں