مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 417,027 PKR Bitcoin $79,828 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 417,027 PKR Bitcoin $79,828
تازہ ترین

عالمی یا کانفرنس جیسی محافل احترامِ انسانیت اور ہر قسم کی خیر و خوبی کو فروغ دینے والی ہیں

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
Dost News default image for national news
Dost News default featured image - National News
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پروفیسر احسن اقبال

، راولپنڈی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس جیسی محافل وہ محافل ہیں جو ربِ رحمان کی بے پناہ رحمتوں اور برکتوں کے حصول کا ذریعہ مسلمانانِ عالم کو متفق و متحد کرنے والی احترامِ انسانیت اور ہر قسم کی خیر و خوبی کو فروغ دینے والی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہ روزہ 129 سالہ سالانہ عرسِ مبارک پر منعقدہ عالمی یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ اور اسلامیانِ پاکستان کے پاس دین و دنیا میں سر خرو ہونے کے لئے غلامیِ رسول ﷺ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ کلمہ شریف پڑھنے کے بعد سب سے اہم چیز عقیدہ ہے۔ اعمال کی مقبولیت کا تعلق عقائد کے ساتھ ہے اور ہمارے پاس اہلِ بیت اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین کے عقائد مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم سے روشنی حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنا تعلق صاحبِ قرآنِ کریم ﷺ سے مضبوط کرنا ہو گا۔ توحید پرست وہی ہیں جن کے ہاتھ میں دامانِ مصطفیٰ ﷺ ہے۔ منگل کے روز نماز فجر کے بعد سہ روزہ عرس مبارک و عالمی یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کی اختتامی نشست میں ایم پی اے سید ضیاء اللہ شاہ، جمیل مغل، ممتاز نعت خوان الحاج محمداویس رضاقادری، ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات شہباز ظہیر، ملک خیام وحید، چوہدری عنصر(امریکہ) و دیگر نے شرکت کی اور ہدیہ عقیدت بھی پیش کیا۔ لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند، اندرون و بیرون ممالک سے مریدین، ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے عید گاہ شریف کا مرکزی پنڈال حدِ نگاہ تک بھرا ہوا تھا۔اختتامی تقریب میں بار گاہِ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اورعرس مبارک کی تقریبات کے اختتام پر پیرمحمد نقیب الرحمن نے عالمِ اسلام کے اتحاد، ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور تمام محکمہ جات جنہوں نے اس سہ روزہ عرس مبارک و عالمی یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کی تقریبات میں خدمات انجام دیں ان کے لئے دعا فرماتے ہوئے کہا کہ ربِ رحمان آپ کو اپنے بے پناہ وسیع خزانوں میں سے نوازے جنہوں نے اس گرمی کے با وجود ان تھک محنت و لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیے ان میں ضلعی انتظامیہ، رینجرز و سیکورٹی ایجنسیز،پنجاب پولیس، سٹی ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، واپڈا، ویسٹ مینیجمنٹ اتھارٹی،1122، آئیسکواور واسا کے محکمہ جات شامل تھے۔

مزید پڑھیں

  • صدر آصف علی زرداری کی قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کی منظوری
  • ویپ پر پابندی: نوجوان نسل کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور بروقت فیصلہ
  • فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 23ویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز کل سے ہوگا، پہلی بار 48 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ڈیٹا انفراسٹرکچر کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا
  • کئی سال سے بند صحت سہولت پروگرام اسلام آباد میں دوبارہ بحال
  • تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
    🏛️ GOVERNMENT PROJECT

    PHA Foundation Flats

    Sector I-16, Islamabad

    ✅ Officially Approved
    ✅ Easy Installments
    ✅ No Hidden Charges
    Starting from
    PKR 60 Lac
    View Details →
    SPONSORED — Dost Marketing

    متعلقہ خبریں

    تبصرہ کریں