مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432
بزنس

مشرق وسطیٰ صورتحال: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

📅 پیر، 08 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
مشرق وسطیٰ صورتحال: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔8جون (دوست نیوز):مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 97.26 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ) کی قیمت بھی بڑھ کر 94.53 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے کی صورتحال مزید بگڑتی ہے تو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت، مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

ٹیگز: #international #oil
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں