مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,790 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,790
تازہ ترین

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا محرم سے قبل روڈ سیفٹی سیمینار، منتظمین اور رضاکاروں کو آگاہی

📅 اتوار، 07 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا محرم سے قبل روڈ سیفٹی سیمینار،منتظمین اور رضاکاروں کو آگاہی فراہم کی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔7جون (دوست نیوز):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)نے محرم الحرام سے قبل منتظمین اور رضاکاروں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے امام بارگاہ اثنا عشری ، G-6/2 میں ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار کا مقصد اور انتظامات

آئی ٹی پی حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ سیمینار کا انعقاد چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر محرم کے دوران ہموار ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی کوششوں کے تحت کیا گیا۔

رضاکاروں کو ٹریفک پلان پر بریفنگ

ایس پی ٹریفک ماجد اقبال اور آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ کے حکام نے امام بارگاہ انتظامیہ اور رضاکاروں کو ٹریفک مینجمنٹ پلانز، روڈ سیفٹی کے اقدامات اور محرم کے اجتماعات اور جلوسوں کے دوران ہونے والے ٹریفک قوانین کے بارے میں بریفنگ دی۔شرکا کو ٹریفک کی روانی آسان بنانے اور مذہبی تقریبات کے دوران سڑک استعمال کرنے والوں کی مدد کرنے میں ان کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

سوال و جواب اور شیلڈ کی پیشکش

سیمینار کے دوران سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں شرکا نے ٹریفک انتظامات اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔ درست جواب دینے والے شرکا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر ایس پی ٹریفک ماجد اقبال نے امام بارگاہ انتظامیہ کے تعاون کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور رضاکاروں نے آگاہی سیشن کے انعقاد پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی تعریف کی اور محرم الحرام کے دوران روڈ سیفٹی اور موثر ٹریفک مینجمنٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں

ٹیگز: #اسلام آباد ٹریفک پولیس #امام بارگاہ اثنا عشری #ٹریفک مینجمنٹ #رضاکار #روڈ سیفٹی #سی ٹی او اسلام آباد #ماجد اقبال #محرم الحرام
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں