قومی
پنجگور آپریشن: وفاقی وزیر ریلوے کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Dost News default featured image - National News
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (دوست نیوز رپورٹ) — وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے پنجگور آپریشن میں "فتنہ الہندوستان” کے 6 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی پر ردعمل
جمعے کو جاری بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف قومی عزم
محمد حنیف عباسی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بہادر فورسز کا عزم اور حوصلہ ناقابلِ شکست ہے، پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
