مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 19°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 416,072 PKR Bitcoin $79,677 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 416,072 PKR Bitcoin $79,677
بزنس

سعودی وفد کو M6، M10، M13 موٹرویز میں سرمایہ کاری کی پیشکش

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 3 منٹ
وفاقی بجٹ 2026-27، اوورسیز پاکستانی، ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی سرمایہ کاری
وفاقی بجٹ 2026-27، اوورسیز پاکستانی، ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی سرمایہ کاری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا
سعودی وفد کو M6، M10، M13 موٹرویز میں سرمایہ کاری کی پیشکش

اسلام آباد (دوست نیوز رپورٹ) — وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میں موٹرویز کی تعمیر اور دیگر منصوبوں میں سعودی بزنس کونسل کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ پرنس منصور بن محمد السعود نے کہا کہ سعودی پاکستان بزنس کونسل مواصلات کے شعبے میں شراکت داری کر سکتی ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے سعودی وفد کو M6، M10 اور M13 موٹرویز میں سرمایہ کاری کی خصوصی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ M10، سکھر-حیدرآباد M6 اور کھاریاں-راولپنڈی M13 موٹرویز سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین منصوبے ہیں۔

سعودی بزنس کونسل نے M6, M10 اور M13 موٹرویز کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ یہ منصوبے مواصلات کے شعبے میں کمرشل نقطہ نظر سے خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرپا، پختہ اور آزمودہ تعلقات ہیں، ہر پاکستانی کی سعودی عرب سے مذہبی اور گہری دلی وابستگی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں قابل عمل اور منافع بخش پیشکشیں دیں گے۔ سعودی عرب سے پاکستان کے لئے ہمیشہ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

پرنس منصور بن محمد السعود نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو اپنے فورم سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں نئی شاہراہوں اور موٹرویز پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں روڈ نیٹ ورک کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم منصوبوں میں سعودی عرب کے اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پاک سعودی بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

مزید پڑھیں

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں