مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842
بزنس

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,400 روپے کمی ریکارڈ

📅 پیر، 01 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,400 روپے کمی ریکارڈ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔1جون (دوست نیوز):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 71 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 71 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,773 روپے کمی کے بعد 408,232 روپے سے کم ہو کر 404,459 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 374,226 روپے سے کم ہو کر 370,767 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے کے بعد 8,059 اور دس گرام چاندی کی قیمت 40 روپے اضافے کے بعد 6,909 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,538 ڈالر سے کم ہو کر 4,494 ڈالر ہو گئی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں