مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 413,894 PKR Bitcoin $79,387 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 413,894 PKR Bitcoin $79,387
بزنس

پاکستان کی ترقی نوجوانوں، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ سے ممکن ہے: سادات شاہ

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
sadat shah
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا


خوشحال پاکستان مواقع، تعلیم، امن، سیاحت اور نوجوان قیادت سے تعمیر ہوگا، بجٹ میں نوجوانوں، پراپرٹی اور ٹورازم کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں صدر لیک شور کلب

اسلام آباد (دوست نیوز)

صدر سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی اور صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی ترقی صرف معاشی اعداد و شمار سے نہیں بلکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے، سیاحت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے جامع منصوبوں سے ممکن ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نوجوانوں، سیاحت اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کو ترجیح دی جائے تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

اپنے ایک بیان میں سید سادات حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں اور اگر انہیں درست سمت، وسائل اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ملکی معیشت میں مؤثر اور فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ بجٹ میں نوجوانوں کے لیے آسان کاروباری قرضے، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز، اسٹارٹ اپ فنڈز اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، تاریخی ورثے اور مذہبی مقامات کے اعتبار سے دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے، تاہم اس شعبے میں موجود بے پناہ صلاحیتوں سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی، ثقافتی اور قدرتی سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں، سیاحتی مقامات کا انفراسٹرکچر بہتر بنایا جائے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت اور پرامن تشخص بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے۔

سید سادات حسین شاہ نے کہا کہ سیاحت صرف پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو فروغ دینے اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔

انہوں نے رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن سیکٹر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ درجنوں دیگر صنعتوں کو متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تعمیرات، سیمنٹ، اسٹیل، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ کاروبار اسی شعبے سے وابستہ ہیں، اس لیے پراپرٹی سیکٹر کے ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے اور کم لاگت رہائشی منصوبوں کے لیے مراعات فراہم کی جائیں تاکہ معاشی سرگرمیوں اور روزگار میں نمایاں اضافہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بہتر اور خوشحال پاکستان صرف بلند عمارتوں یا بڑے منصوبوں سے نہیں بنتا بلکہ ایسے ماحول سے تشکیل پاتا ہے جہاں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہوں، تعلیم کو ترجیح دی جائے، امن و استحکام قائم ہو، سیاحت کو فروغ ملے اور نئی قیادت کو ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔

دوست نیوز کے مطابق معاشی ماہرین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ نوجوانوں، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مؤثر حکومتی پالیسی نہ صرف ملکی معیشت کو نئی رفتار دے سکتی ہے بلکہ پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی بنیاد بھی بن سکتی ہے۔

www.naqshconsultants.com

www.dostmarketing.pk

www.dostnews.com

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں