مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842
بزنس

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 3.378 ارب ڈالر اضافہ

📅 پیر، 01 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 3.378 ارب ڈالر اضافہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔1جون (دوست نیوز):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3.378 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.269 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.50 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.65 ارب ڈالر تھا۔ 22 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 22.64 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17.14 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.50 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 2.75 ماہ کی درآمدات کےلئے کافی ہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.641 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 737 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹیگز: #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں