مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842
بزنس

سیلز ٹیکس میں اضافہ کی تجویز قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ اجمل بلوچ

📅 اتوار، 31 مئی 2026 ✍️ Editor ⏱ 4 منٹ
وفاقی بجٹ 2026-27، اوورسیز پاکستانی، ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی سرمایہ کاری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آسان ٹیکس سیکم متعارف نہ کرائی گئی تو سخت احتجاج کریں گے ۔ خالد چوہدری

آئی ایم ایف کے احکامات پر من و عن تسلیم کرنا ملک دشمنی ہے۔ اسد عزیز – احمد خان

پانچ جون کے بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے ۔ راجہ ذوالفقار – الطاف شاہ۔

اسلام آباد (دوست نیوز ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرڈر ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و چیرمین ٹریڈرز اینڈ مارکیٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ۔ ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان – جزل سیکرٹری نعیم اقبال – ایف الیون کے صدر مہر اللہ داد. جناح سپر کے صدر اسد عزیز ۔ جی ایٹ مرکز کے صدر عجب خان ۔ جنرل سیکرٹری وسیم عباسی ۔ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکٹری اسماعیل خان. سپر ماکیٹ کے صدر شہزاد عباسی – جی تیرہ۔ چودہ کے صدر ریاض خان۔ ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف شاہ۔ جی نائن مرکز کے صدر راجہ ذوالفقار – جزل سیکرٹری شاہد عباسی
۔ئجی ایٹ مرکز کے صدر عجب خان ۔ جزل سیکرٹری وسیم عباسی – جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان۔ جی ٹین مرکز کے صدر کا کامران کا کا خیل۔ جنرل سیکرٹری ، عامر بخاری – جی الیون ملٹی کے صدر ظاہر عباسی – جی ٹین فور کے صدر ظفر گجر – جی نائن فور کے صدر حاجی نثار لنگاہ – جی ایٹ ون کے جنرل سیکرٹری عبد الغفار چوہدری ۔جی سکس میلوڈی کے صدر اظہر اقبال – جزل سیکرٹری قریشی – آب پارہ کے چیرمین شفیق عباسی۔ فائر بریگیڈ کے صدر راجہ سفیر – آئی ایٹ مرکز کے صدر وحید چیمه – چیرمین یا سر عباسی -جزل سیکرٹری رانا بلال – آئی نائن مرکز کے صدر صفدر عباسی ۔جزل سیکرٹری ولید خالد -بہارہ کہو سملی کے صدر راجہ زابد دھنیال ۔ موتی ہزار کے صدر قمر عباسی، جنرل سیکرٹری عمر خیام عباسی۔ مری روڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری کامران۔ پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست علی کہا ہے کہ تاجر مہنگائی سے طوفان سے سخت پریشان ہیں ۔ کاروبار نصف سے زیادہ سکڑ چکے ہیں ۔ گلی محلے کے دکانداروں سیلز ٹیکس ڈیوائس سے سخت پریشان ہے۔ سونے پر سہاگا ضلعی انتظامیہ کا تاجروں کے ساتھ رویہ غلاموں جیسا ہے۔

ایسے وقت میں پانچ جون کو پیش کئے جانے والے بجٹ میں حکومت نے ایک فیصد سیلز ٹیکس میں اضافہ کی تجویز دی ہے جو کہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے احکامات پر من وعن عمل کرنا قوم کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ پٹرول کی قیمت نے عوام کی قوت خرید بھی میں کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے کاروبار تقریباً ختم ہو گئے ہیں حکومت پانچ جون کے بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا وعدہ کرے ۔ وعدہ کے مطابق آسان ٹیکس سکم متعارف نہ کرائی گئی کو تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے احتجاج پر مجبور ہوگی۔

ٹیگز: #ajmal baloch #al paksitan anjuman e tajran #icci #islamabad chamber of commerce #traders action committee
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں