مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,569 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,569
تازہ ترین

قربانی کا جذبہ انسانیت کے لیے ہمدردی، ایثار اور احساس ذمہ داری اپنانے کا درس دیتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا عید الاضحی پر پیغام

📅 بدھ، 27 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
وزیراعظم کی ایف بی آر کو 15 جون تک زیر التوا ٹیکس ریفنڈ کیسز نمٹانے کی ہدایت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔27مئی (دوست نیوز):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس سنت ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اعلی اور مقدس مقصد کے لیے اپنی جان، خواہشات اور مفادات قربان کر دینا ہی اصل میں ایمان کی معراج اور اہل وفا کا طرۂ امتیاز ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ تمام عزیز اہل وطن اور پوری اُمتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس عظیم مذہبی تہوار کی خوشیوں اور جذبہ ایثار و قربانی کی حقیقی روح سے بہرہ مند فرمائے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عید ہمیں عظیم الشان سنت ابراہیمی کی یاد دلاتی ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی حکم الٰہی کے سامنے مکمل سپردگی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال اطاعت و فرمانبرداری کا روشن استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس سنت ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اعلی اور مقدس مقصد کے لیے اپنی جان، خواہشات اور مفادات قربان کر دینا ہی اصل میں ایمان کی معراج اور اہل وفا کا طرۂ امتیاز ہے۔ قربانی کا جذبہ دراصل ہمیں خود غرضی، تنگ نظری اور ذاتی مفادات سے بلند ہو کر انسانیت کے لیے ہمدردی، ایثار اور احساس ذمہ داری اپنانے کا درس دیتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے واقعات میں جان قربان کرنے والے شہداء کی قربانی ہمارا قومی فخر ہے۔ عید کا روحانی موقع اس امر کا بھی متقاضی ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنے گرد و نواح میں تنگ دست، غرباء اور مستحق افراد کا خصوصی طور پر خیال کریں اور عید کی خوشیوں میں انکو شامل حال رکھیں۔

جذبہ ایثار اور اتحاد و یگانگت ہی قوموں کی زندگی میں دائمی یکجہتی اور پائیدار ترقی کا ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ آج کے دن میں پوری قوم کی جانب سے اپنے فلسطینی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عیدالاضحیٰ کی حقیقی برکتوں سے مالا مال فرمائے، ہماری قربانیاں قبول فرمائے اور دنیا کو امن، محبت اور ہم آہنگی کا گہوارہ بنائے۔ آمین! عیدالاضحیٰ مبارک!

ٹیگز: #hajj #international #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں