مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,642 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,642
تازہ ترین

حج کا رکنِ اعظم آج ادا کیا جائے گا،لاکھوں عازمین میدانِ عرفات میں جمع، مسجدِ نبویؐ کے امام الشیخ علی الحذیفی خطبۂ حج دیں گے

📅 منگل، 26 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
hajj 2026
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

میدانِ عرفات۔26مئی (دوست نیوز):حج کا رکنِ اعظم "وقوفِ عرفات” آج 26 مئی 2026 کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیا جا رہا ہے، جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں فرزندانِ اسلام لبیک اللّٰہم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے میدانِ عرفات میں موجود ہیں۔پاکستانی حجاج کرام کے اولین قافلے گزشتہ شب نمازِ عشاکے بعد ہی عرفات کے لیے روانہ ہو گئے تھے، جبکہ دیگر تمام قافلے ناظمین (گائیڈز) کی رہنمائی میں ساری رات میدانِ عرفات پہنچتے رہے۔

حکام کے مطابق، آج نمازِ ظہر سے قبل تمام عازمینِ حج اپنی مختص جگہوں اور خیموں میں پہنچ جائیں گے۔امسال سعودی حکام کی جانب سے مسجدِ نبویؐ کے معزز امام الشیخ علی الحذیفی کو امیرِ حج مقرر کیا گیا ہے، جو اب سے کچھ دیر بعد مسجدِ نمرا سے خطبۂ حج دیں گے۔ خطبے کے فوری بعد تمام عازمینِ حج اپنے اپنے خیموں میں ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے۔حجاج کرام غروبِ آفتاب تک وقوفِ عرفات کے دوران گریہ و زاری، استغفار اور دعاؤں و مناجات میں مصروف رہیں گے۔ میدانِ عرفات میں اس وقت پوری دنیا کے مسلمانوں کا ایک مجمع ہے جہاں رنگ و نسل کا فرق مٹا کر سب بارگاہِ الٰہی میں سربسجود ہیں۔ غروبِ آفتاب کے فوراً بعد حجاج کرام اگلے مرحلے کے لیے مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی اور رات کھلے آسمان تلے گزاری جائے گی۔یومِ عرفہ کے اس مقدس موقع پر پاکستانی عازمین کی جانب سے وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی، امن و سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز: #arfat #deen #hajj #islam #makkah
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں