مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,558 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,558
تازہ ترین

نائجیریا میں لاکھوں افراد کو بھوک کے شدید بحران کا خطرہ، اقوام متحدہ کا انتباہ

📅 ہفتہ، 23 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
اقوام متحدہ کا افغان میں خواتین پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اقوام متحدہ ۔23مئی (دوست نیوز):اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ نائیجریا میں جاری بدامنی، تشدد اور معاشی مشکلات کے باعث لاکھوں افراد آنے والے مہینوں میں شدید غذائی بحران کا سامنا کر سکتے ہیں۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور اوسی ایچ اے کے مطابق جون سے اگست کے دوران نائجیریا میں تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں، جو ملک کو دنیا کے بڑے بھوک زدہ بحرانوں میں شامل کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق شمالی نائجیریا اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا، جہاں کئی خاندان خوراک کی کمی کے باعث کھانے کم کرنے، قیمتی سامان فروخت کرنے اور بچوں کو اسکول سے نکالنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔اقوام متحدہ نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ رواں سال تقریباً 64 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، خاص طور پر شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ادارے نے عالمی برادری سے فوری مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت جاری 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے امدادی منصوبے کے لیے اب تک صرف 40 فیصد فنڈنگ موصول ہو سکی ہے، جو ضرورت کے مقابلے میں ناکافی ہے۔

ٹیگز: #international #nigeria
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں