مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,865 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,865
تازہ ترین

امریکا تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے، چین

📅 بدھ، 20 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 1 منٹ
امریکا تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے، چین
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بیجنگ۔20مئی (دوست نیوز):چین نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے تحت تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کے اہم موضوعات میں سے ایک تھا، ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا ایک چین کے اصول اور چین امریکا مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکا تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے گا اور "تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو غلط پیغام نہیں بھیجےگا بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے چین امریکا تعلقات کے مستحکم فروغ اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ میں کردار ادا کرے گا۔

ٹیگز: #china #international #iran #russia
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں